مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے صدرممنون

بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے


INP/Numainda Express April 05, 2014
بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔صدرمملکت۔ فوٹو: فائل

صدر ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

وہ جمعے کو ایوا ن صدر میں دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنر ل رٹائرڈ عبدالقیوم سے گفتگو کررہے تھے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے سینئروزیر سردار ثنا اللہ زہری سے ملاقات کے دوران صدرممنون حسین نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ صدر سے ارجنٹائن کے وفاقی سیکریٹری خارجہ امور نے بھی ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں