لاہور سے شارجہ جانے والی خاتون مسافر کے بیگ سے اسلحہ برآمد
خاتون ائربلیو کی پرواز کے ذریعے روانہ ہونے والی تھی، ملزمہ کو برآمد اسلحہ سمیت عدالت میں پیش کردیا گیا
علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والی خاتون کے بیگ سے اسلحہ برآمد ہوگیا۔
خاتون نے لاہور سے ائر بلیو کی پرواز 412 کے ذریعے شارجہ روانہ ہونا تھا کہ انٹرنیشنل وی آئی پی بیگیج ہولڈنگ میں خاتون کے بیگ سے اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ناجائز اسلحہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش پر مقدمہ 13/20/65 درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 5جنوری کی رات لاہور سے ائر بلیو کی پرواز 412شارجہ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اسکیننگ کے دوران 30بور پستول اور میگزین برآمد ہوا۔ مسافر خاتون کی شناخت فائزہ الیاس کے نام سے ہوئی، جو فیروز پور روڈ دولوں کلاں فیروز پور روڈ یوحنا آباد کی رہائشی ہے۔ اے ایس ایف اسکیننگ کے عملے نے خاتون کے بیگ سے ناجائز 30بور پستول اور میگزین برآمد کر لیا کرکے مقدمہ درج کیا۔
خاتون نے تفتیش کے دوران لائسنس نہ ہونے سے متعلق بتایا، جس پر خواتین اہل کاروں نے اسے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس ائر پورٹ کے حوالے کیا۔بعد ازاں خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سرور روڈ کی جانب سے ملزمہ کو برآمد ہونے والے پستول سمیت عدالت میں پیش کردیا گیا۔