سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

ذخائر میں گیس کے بہاؤ کی شرح 5.1 ملین معیاری کیوبک فٹ ہے، ماڑی پیٹرولیم


ویب ڈیسک January 09, 2023
فائل فوٹو

سندھ میں ماڑی غازی جے-1 میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے مطابق گیس کی دریافت ضلع گھوٹکی میں واقع ماڑی ڈی بلاک میں ہوئی، ذخائر میں گیس کے بہاؤ کی شرح 5.1 ملین معیاری کیوبک فٹ ہے۔

ماڑی غازی جے 1 کی تلاش کے لیے کنویں پر 24 نومبر 2022 کو کام کا آغاز کیا گیا۔

ماڑی غازی جے ون پر 1015 میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، نئی دریافت سے ملک کے ہائیڈرو کاربن ذخائر کی بنیاد میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں