مونس الہی کے دوست احمد فرحان کو ہم نے نہیں اٹھایا ایف آئی اے

احمد فرحان کو کارپوریٹ کرائم سے متعلق انکوائری میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک January 09, 2023
احمد فرحان کو کارپوریٹ کرائم سے متعلق انکوائری میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، ایف آئی اے

ایف آئی اے نے مونس الہی کے دوست احمد فرحان خان کی گمشدگی میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مونس الہی کے قریبی دوست کی مبینہ غیر قانونی حراست کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فائل جسٹس عالیہ نیلم کو بھجوادی۔

یہ بھی پڑھیں: دوست کو لاہور سے سیاہ ویگو والوں نے اٹھالیا، مونس الہیٰ

جسٹس عالیہ نیلم کچھ دیر بعد سماعت کریں گی۔ عدالت نے ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوست کو لاہور سے سیاہ ویگو والوں نے اٹھالیا، مونس الہیٰ

ایف آئی اے نے احمد فرحان کی حراست سے متعلق رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ایف آئی اے کے پاس نہیں ہے۔

ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ احمد فرحان خان کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا۔ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تاہم کارپوریٹ کرائم سے متعلق ایک انکوائری چل رہی ہے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ احمد فرحان کو اسی انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے پیش ہوکر کہا کہ ان کے موکل لاہور میں نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |