پشاور سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناد ی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انسداد منشیات کے لیے کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں کاک پل اسلام آباد کے قریب مزدا گاڑی سے 33 کلو 600 گرام چرس اور 24 کلو افیون برآمد کرکے پشاور سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
برآمد کی گئی منشیات سی این جی سلنڈر اور اسٹپنی میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ کارروائی میں پشاور اور نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
دوسری جانب باچہ خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور پر فلائٹ نمبر QR 601 کے ذریعے جدہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو آئس برآمد کرکے صوابی کے رہائشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کہوٹہ روڈ کے قریب بس اسٹاپ سے مشکوک بیگ سے 2 کلو 72 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ تمام کارروائیوں میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔