لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کےخلاف درخواست نمٹادی

اب تو الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی ہے، لاہور ہائیکورٹ

اب تو الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کےخلاف درخواست نمٹا دی۔

ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی کی چیرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اب تو الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی ہے، ووٹر کی عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست بظاہر غیر موثر ہوچکی ہے، اظہر صدیق صاحب کی درخواست بھی غیر مؤثر ہوگئی، کیونکہ عمران خان نے خود اپنی نااہلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نااہل ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین کیوں؟ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا

درخواست گزار اظہر صدیق نے عمران خان کی نااہلی کےخلاف درخواست واپس لےلی۔ عدالت نے عمران خان کی نااہلی کےخلاف درخواست واپس لینے کی بناء ہر نمٹا دی۔
Load Next Story