لیگی قیادت کی حمزہ شہباز کو فوری پاکستان پہنچنے کی ہدایت
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کل لندن سے براستہ دوحا پاکستان پہنچیں گے اور اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے، ذرائع
پنجاب میں غیر یقینی سیاسی صورت حال کے دوران ایک بار پھر ہلچل مچلنے کو ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے حمزہ شہباز کو فوری طور پر پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کا اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ
پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کل لندن سے براستہ دوحا پاکستان پہنچیں گے اور واپس آکر فوری طور پر اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ حمزہ شہباز گزشتہ ماہ کے آغاز میں لندن گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے ہدایت کی تواعتماد کا ووٹ لیں گے پھر فوری اسمبلی تحلیل کردیں گے، عمران خان
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی صورت میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے، اس سلسلے میں ہفتے کے روز پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورت حال اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی نہ ہی انتخابات کا کوئی امکان ہے، چوہدری شجاعت
دوسری جانب تحریک انصاف نے پجاب اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کو عدالتی حکم سے مشروط قرار دیتے ہوئے ووٹ لینے کے بعد فوری طور پر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتے کے روز عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی سیاست اور پنجاب اسمبلی تحلیل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔