پہلے ون ڈے میں نائب کپتان شان مسعود ٹیم کا حصہ نہ بن سکے
دو روز قبل شان مسعود کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شان مسعود کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں بابراعظم کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تجویز تسلیم کرتے ہوئے شان مسعود کو پاکستان الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے دو روز قبل شان مسعود کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا تھا جبکہ بابر اعظم نے اس حوالے سے اپنی لاعلمی ظاہر کی تھی۔
کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جبکہ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔
امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ تین فاسٹ بولرز محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی میدان میں اتریں گے۔
دوسری جانب لیگ اسپنر اسامہ میر ڈیبیو کریں گے، مزید برآں محمد نواز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔