انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری
بدھ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 227.93 روپے اور اوپن مارکیٹ ریٹ 238 روپے کی سطح پر بند ہوئے
جینیوا کانفرنس میں پاکستان کے لیے عالمی امداد کے اعلان کے باوجود بدھ کو ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 238 روپے کی سطح پر آگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف قرض پروگرام سے متعلق کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آنے اور درآمدی ضروریات کے لیے ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 5 پیسے اضافے کے بعد 227 روپے 93 پیسے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے اضافے کے بعد 238 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔