امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ’خوفناک غلطی‘ کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی
امیتابھ بچن ہمیشہ اپنی ٹویٹوں کے ساتھ ٹویٹ نمبر بھی لکھتے ہیں اور شاید عام لوگوں کیلئے یہ بات اتنی اہم نہ ہو لیکن بگ بی ان نمبروں پر نہایت سنجیدہ ہیں۔
T 4515 - A HORRIBLE ERROR !
all my T numbers have gone wrong right from the last right one T 4514 ..( this is correct ) .. everything after is wrong ..
T 5424,5425,5426,4527, 5428, 5429, 5430 .. all wrong ..
they should be
T4515,4516,4517,4518,4519 4520,4521
APOLGIES !! 🙏
اگرچہ یہ اتنا سنجیدہ معاملہ نہیں تھا لیکن اداکار کی تشویش کو دیکھ کر انٹرنیٹ ٹرولز کو موقع مل گیا اور انہوں نے بگ بی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
The horror! Ek toh itni badi galti kari upar se apologies ka spelling bhi galat
ایک صارف نے لکھا کہ اتنی 'سنگین غلطی' کرنے کے بعد آپ نے انگریزی میں معافی کے ہجے بھی غلط لکھے ہیں، یہ بات بہت 'خوفناک' ہے۔
Not acceptable 👍
Deactivate your account
Sir whole global markets are upside down now due to your error. Please be cautious from next time
بعض صارفین نے مزاحیہ کمنٹس بھی کیے ہیں، ایک نے لکھا کہ آپ کی غلطی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں گڑبڑ ہوگئی ہے کہ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ شکر ہے آپ نے اس کو واضح کردیا مجھے رات کو نیند نہیں آئی تھی۔
Thanks for clearing this out sir. I was unable to sleep.