بہروز سبزواری کے متنازعہ بیان پر مومل شیخ کا ردعمل سامنے آگیا
میں کسی کی رائے یا کسی کے ذہن کو تبدیل نہیں کرسکتی، ہر کسی کو اپنے رائے پر عمل کرنے کا مکمل حق ہے، اداکارہ
خواتین کا تنگ لباس پہن کر بائیک پر بیٹھنے کے متعلق بہروز سبزواری کے بیان پر اداکارہ مومل شیخ نے اپنا ردعمل دیا ہے۔
مومل شیخ ایکسپریس ٹی وی کے 'دی ٹاک ٹاک شو' میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے مختلف مراحل پر تفصیلی گفتگو کی۔
سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ خواتین کو تنگ لباس پہن کر بائیک میں نہیں بیٹھنا چاہئے، یہ عمل مناسب نہیں ہے۔
مومل شیخ کا کہنا تھا کہ بہروز سبزواری نے جو بات کی ہے، اسے ہم ان کا نقطہ نظر کہہ سکتے ہیں، ممکن جب وہ انٹرویو کیلئے آرہے ہوں تو انہوں نے اس چیز کا مشاہدہ کیا ہو اور پھر انہوں نے میزبان کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : مردکو اپنی آنکھوں پر قابو اور خواتین کو مناسب لباس پہننا چاہیے، بہروز سبزواری
اداکارہ نے بتایا کہ جب ہم لوگ کسی ٹاک شو میں آتے ہیں تو ہم اسکرپٹ کے مطابق بات نہیں کرتے بلکہ جو کچھ ہمارے دل میں ہوتا ہے ہم وہ بیان کردیتے ہیں۔
خواتین کے لباس کے متعلق مومل شیخ کا کہنا تھا کہ میں کسی کی رائے یا کسی کے ذہن کو تبدیل نہیں کرسکتی، ہر کسی کو اپنے رائے پر عمل کرنے کا مکمل حق ہے، ہمیں اس میں دخل نہیں دینا چاہئے۔