نسیم شاہ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے عثمان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میچز میں 12 شکار کیے تھے


زبیر نذیر January 09, 2023
فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 5 وکٹیں حاصل کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی گیند باز نسیم شاہ نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاک نیوزی لینڈ ون ڈے انٹرنیشنل میں کیویز کے خلاف پہلے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

نوجوان پاکستانی بولر کیریئر کے ابتدائی چار ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے، 19 سالہ نسیم شاہ نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پانچ کیویز کو پویلین بھیجنے کے بعد حاصل کیا۔

نسیم شاہ نے ابتدائی چار ون ڈے میچز میں 15 وکٹیں حاصل کیں، اس فہرست میں آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور بھی شامل ہیں جنہوں نے چار ون ڈے میچز میں 14، 14 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جب کہ پاکستان کے عثمان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میچز میں 12 شکار کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔