پیپلز الیکٹرک بس سروس کے پہلے روٹ کو حتمی شکل دے دی ہے شرجیل میمن

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی متعلقہ افسران کو فوری الیکٹرک بس سروس روٹ شروع کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک January 09, 2023
فوٹو: ایکسپریس

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے پہلے روٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس سے متعلق اہم اجلاس کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روٹ پر الیکٹرک بس سروس کا فوری طور پر آغازِ کیا جائے، اجلاس میں پیپلز بس سروس کی نئی بسوں کی خریداری اور کراچی میں مزید روٹس پر بسیں چلانے پر غور و خوض کیا گیا۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کی مزید بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے اور ہدایا ت جا ری کیں کہ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے۔

انہو ں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کو عوام میں بے پناہ پذیرائی ملی ہے اور شہری مختلف روٹس پر پیپلز بس سروس چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی ایس صہیب شفیق ، آپریشن منیجر عبدالشکور آرائیں ، ای ڈی لیگل ایس ایم ٹی بشیر احمد ودیگر نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں