روسی مچھیرے کے جال میں عجیب و غریب سمندری مخلوق پھنس گئی ویڈیو وائرل

روسی مچھیرے کا کہنا ہے کہ مچھلی کو بھیڑیا یا شیطانی مچھلی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا

فوٹو فائل

روسی مچھیرے کے جال میں عجیب و غریب سمندری مخلوق پھنس گئی جسے شکاری نے شیطانی مچھلی کا نام دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب سمندری مخلوق نارویجن سمندر سے دریافت ہوئی جس کی تصاویر مشہور روسی مچھیرے رومن فیڈروسوف نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔


تصویر کے ساتھ مچھیرے نے کیپشن دیا کہ اس نے حال ہی میں ایسی مچھلی پکڑی ہے جسے بھیڑیا مچھلی، شیطانی مچھلی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، یہ نیلے اور گرے رنگ کی مچھلی ہے جس کا منہ کسی خوفناک کتے کی طرح ہے۔

رومن کی جانب سے شیئر کی گئی عجیب و غریب مچھلی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلی کی آنکھیں اور منہ باہر کی جانب نکلے ہوئے ہیں۔

ویڈیو کو اب تک ساڑھے 3 لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ 11 ہزار سے زائد لوگوں نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram

A post shared by Роман Федорцов (@rfedortsov_official_account)

Load Next Story