45 کلومیٹر طویل بریڈ کی قطار بنانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

ریکارڈ کے لیے 440 افراد نے 90 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک کام کیا


ویب ڈیسک January 10, 2023
(تصویر: انٹرنیٹ)

میکسیکو کی ایک جامعہ نے 14 ہزار 360 تازہ روایتی بریڈ کو ترتیب دے کر 4.5 کلو میٹر طویل قطار بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

میکسیکو کی ریاست باہا کیلیفورنیا میں قائم وزکایا میکسیکلی یونیورسٹی کے طلبا اور فکلٹی ممبران نے ایک روایتی بریڈ کو ترتیب دے کر 4.5 کلومیٹر کی لمبائی قطار بنائی۔

موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک نمائندہ کوشش کی تصدیق کے لیے موجود تھا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 9 ہزار 874 فٹ اور 2.15 انچ لمبی قطار کا تھا، جو میکسیکن شہر ٹِزِیمن میں 2020 میں بنایا گیا تھا۔

یونیورسٹی کے مطابق ریکارڈ کے لیے 440 افراد نے 90 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک کام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں