غازی عبدالرشید قتل کیسپرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست مسترد

سابق صدر پرویز مشرف 3 مئی کو مقدمے کی سماعت کے دوران خود پیش ہوں، عدالتی حکم


ویب ڈیسک April 05, 2014
پرویز مشرف کو وزیر اعظم اور صدر سے زیادہ سیکیورٹی دی جا رہی ہے، وکیل مدعی فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD: مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق پرویز مشرف کی جانب سے پیشی سے مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 3 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے ان کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کی۔ جس پر مدعی کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف کو وزیر اعظم اور صدر سے زیادہ سیکیورٹی دی جا رہی ہے اس لئے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سنے کے بعد پرویزمشرف کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 3 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں