ملتان میں گھریلو حالات سے تنگ بی کام کی طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
اونچائی سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے لڑکی کے پیر، بازو کی ہڈیوں کےعلاوہ اور کئی پسلیاں بھی ٹوٹ چکی تھیں،
LONDON:
نوجوان طالبہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے گورنمنٹ ڈگری کالج کچہری چوک میں زیر تعلیم بی کام کی طالبہ نے کچہری چوک فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی، ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے طالبہ کو شدید زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جاں بر نہ ہوسکی۔
ڈاکٹروں کے مطابق اونچائی سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے لڑکی کے پیر اور بازوؤں کی ہڈیوں کے علاوہ کئی پسلیاں بھی ٹوٹ چکی تھیں، جس کی وجہ سے اس کے بچنے کے امکان انتہائی کم تھے۔ ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے پرس سے ایک خط ملا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ وہ گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے جس کا وہ کسی کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھہراتی۔