نسیم شاہ بیٹرز کیلیے خطرے کی علامت بن گئے
کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ15 وکٹیں اڑانے والے بولر
نسیم شاہ بیٹرز کیلیے خطرے کی علامت بن گئے، وہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر بن گئے۔
کراچی میں گذشتہ روز 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے نسیم مجموعی طور پر آٹھویں اور پاکستان کے چھٹے بولر ہیں،آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور نے ابتدائی 4 ون ڈے میں 14، 14 وکٹیں لی تھیں، پاکستانی بولرز میں عثمان شنواری نے اتنے ہی میچز میں 12 شکار کیے تھے۔
نسیم شاہ نیشنل اسٹیڈیم میں ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے مجموعی طور پر آٹھویں اور چھٹے پاکستانی بولر ہیں، یہاں وقار یونس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 9 نومبر 1990 کو 52 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، وسیم اکرم نے 1993 میں 24 دسمبر کو زمبابوے سے میچ میں 15 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
2002 میں 21اپریل کو نیوزی لینڈ کے مقابل شعیب اختر نے 16 رنز کے بدلے میں 6 شکار کیے، 2018 میں 29 جون کو سہیل تنویر48 رنز دے کر سری لنکا کے 5 پلیئرز کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے تھے۔
2008 میں 30 جون کو ایشیا کپ میچ میں سری لنکا کے مرلی دھرن نے 31 رنز دے کر بنگلادیش کے 5 بیٹرز کو میدان بدر کیا، 6 جولائی کو اسی ایونٹ کے فائنل میں سری لنکن اجنتھا مینڈس نے 13 رنز کے بدلے بھارت کے 6 کھلاڑیوں کو رخصتی کا پروانہ تھمایا،2019 میں سری لنکا سے میچ میں عثمان شنواری 51 رنز دے کر 5 وکٹیں اڑانے میں کامیاب رہے تھے۔