شاہ رُخ خان اور دیپیکا کی متنازع فلم ’پٹھان‘ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری

فلم پٹھان کو ہندی، تامل اور تیلیگو زبان میں ریلیز کیا جائے گا

فلم پٹھان 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی(فوٹو:اسکرین شاٹ)

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان اور خوبرو اداکار دیپیکا پڈوکون کی متنازع فلم پٹھان کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

بھارت میں بائیکاٹ مہم کا شکار متنازع فلم 'پٹھان ' کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے فلم میں ایکشن ہیرو جان ابراہم بھی شاہ رُخ اور دیپیکا کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے۔







View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)






جان ابراہم فلم میں ویلن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک انڈر کوور روسی ایجنٹ ہیں اور انڈیا میں تباہی مچانے آئے ہیں۔

سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پٹھان نام کے ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کیلئے اس کا مذہب، ذات اور نام سب اس کا ملک ہے شاہ رُخ خان پٹھان کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔

فلم کے ٹریلر میں شاہ رُخ کو کہتے سُنا جا سکتا ہے کہ 'جب پٹھان کے گھر پر پارٹی رکھو گے تو پٹھان مہمان نوازی کرنے تو آئے گا ساتھ پٹاخے بھی لائے گا، فلم میں دیپیکا شاہ رُخ کے ساتھ خاتون انڈر کور فوجی کا کردار نبھا رہی ہیں جس کا کام انڈیا کی حفاظت کرنا ہے۔



یشراج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم 'پٹھان' 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کو ہندی، تامل اور تیلیگو زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل شاہ رخ خان کی آخری فلم 'زیرو' دسمبر 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔
Load Next Story