الیکشن کمیشن کا ثناءاللہ زہری کے مالی گوشواروں پر اظہار عدم اعتماد

ثناءاللہ زہری کے پاس گھر خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے؟ ثناءاللہ زہری نے ڈالر کس رقم سے اور کہاں سے خریدے؟، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک January 10, 2023
ثناءاللہ زہری کے پاس گھر خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے؟ ثناءاللہ زہری نے ڈالر کس رقم سے اور کہاں سے خریدے؟، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ثناءاللہ زہری کے مالی گوشواروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں ثناء اللہ زہری کے اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے ثناءاللہ زہری کے مالی گوشواروں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ سال 2020 میں ثناءاللہ زہری کے اکائونٹ میں کُل رقم 11 کروڑ تھی، 2021 میں ریکارڈ کے مطابق خیابان قاسم میں بنگلہ ثناءاللہ زہری نے 11 کروڑ کا خریدا، ثناءاللہ زہری کے پاس گھر خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے؟ ثناءاللہ زہری نے ڈالر کس رقم سے اور کہاں سے خریدے ؟۔

ثناءاللہ زہری کے وکیل نے جواب دیا کہ اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدے گئے۔ ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ اوپن مارکیٹ سے اٹھارہ لاکھ ڈالر خریدنا جرم ہے۔

وکیل نے بتایا کہ ثناءاللہ زہری کا کاروبار ہے وہاں سے منافع آتا ہے۔ ممبر کے پی نے ان سے کہا کہ گوشواروں میں ایسا کوئی کاروبار ظاہر نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ثناءاللہ زہری کے مالی گوشواروں کی جانچ پڑتال پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں