عوام آٹے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں پشاور ہائیکورٹ

عدالت نے محکمہ خوراک کے صوبائی اور وفاقی حکام کو کل طلب کرلیا


ویب ڈیسک January 10, 2023
وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں، پشاور ہائی کورٹ:فوٹو:فائل

پشاور ہائی کورٹ نے آٹے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے صوبائی اور وفاقی حکام کو کل طلب کرلیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس میں کہا کہ عوام آٹے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے وفاقی اور صوبائی سیکریٹری فوڈ اور ڈائرکٹر فوڈ کوکل طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے استفسار کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی وزیر خوراک ہے؟ حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |