شان مسعود کو نائب کپتان بنانا چھیڑ چھاڑ کرنے کے مترادف ہے رمیز راجا

ایشیاکپ پاکستان میں نہیں ہوتا تو بھارت ٹیم بھیجنے سے پہلے دو بار سوچیں، سابق چیئرمین پی سی بی


Staff Reporter January 10, 2023
ایشیاکپ پاکستان میں نہیں ہوتا تو بھارت ٹیم بھیجنے سے پہلے دو بار سوچیں، سابق چیئرمین پی سی بی (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شان مسعود کی اچانک اسکواڈ میں انٹری کے بعد نائب کپتان بنانا، ٹیم سے چھیڑ چھاڑ ہے۔

لاہور میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے جی سی یونیورسٹی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم وائٹ بال میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے، ٹیم کے غیر مستقل رکن شان مسعود کو ناَئب کپتان بنانا چھیڑ چھاڑ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان میں نہیں ہوتا تو بھارت ٹیم بھیجنے سے پہلے دو بار سوچیں، انڈین کرکٹ میں بی جے پی مائیںڈ سیٹ آچکا ہے۔

مزید پڑھیں: رمیز راجہ کو بھی پنشن ملے گی، نام فہرست میں شامل

سابق چیئرمین نے اپنی پچز میں بہتری نہ لانے کو اپنی ناکامی کہتے ہوئے کہا کہ ہر کام میں وقت لگتا ہے۔

رمیز راجا نے مزید کہا کہ کرکٹ کو نان کرکٹر کے حوالے کرنا اندھیرے میں ٹامک ٹویاں مارنا ہے، قومی ٹیم میں زبردستی تبدیلیاں لانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ ڈیڑھ دو سال میں کرکٹ اوپر جا رہی تھی لیکن تسلسل کو توڑ دیا گیا، ایک شخص یا گروپ کو نوازنے کے لئے آئین کو روندا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں