عمران خان حملہ جے آئی ٹی اور سی سی پی او لاہور میں اختلافات

سی سی پی او لاہور نے اینٹی کرپشن کے ایک افسر کو تفتیش سونپ دی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک January 10, 2023
فوٹو : سوشل میڈیا

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے معاملے پر جے آئی ٹی کے چار ممبران اور سی سی پی او کے مابین اختلافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں سی سی پی او لاہور نے اینٹی کرپشن کے ایک افسر کو تفتیش سونپ دی ہے، اینٹی کرپشن میں تعینات انور شاہ ملزم سے اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔

ملزم سے جے آئی ٹی کے کسی ممبر کو تفتیش یا پوچھ گچھ تک نہیں کر دی گئی جس پر جے آئی ٹی کے چار ممبران نے موجودہ تفتیش سے اختلاف کر دیا ہے۔

جے آئی ٹی کے چاروں ممبران نے محکمہ داخلہ اور آئی جی پنجاب کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ جن ممبران نے اختلاف کیا ان میں خرم شاہ، نصیب اللہ، احسان اللہ چوہان اور ملک طارق محبوب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملزم نوید کو گزشتہ روز جوڈیشل کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں