
میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شاہد آفریدی کو ورلڈکپ تک چیف سلیکٹر بنانے پر غور کررہا ہے تاہم کرکٹر اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے رضامند نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے بعد سلیکشن کمیٹی کے عہدے کو خیرباد کہہ دیں گے کیونکہ وہ اپنی توجہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو نکھانے اور چیرٹی کاموں پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: متعصب بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ
اس سے قبل بھی نیوزی لینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کے اعلان پر پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ زیادہ عرصے عہدے پر نہیں رہیں گے اور کوشش ہے کہ جتنا عرصے ہوں انصاف سے فیصلے کرسکوں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔