نیب نے سابق مشیر ہوا بازی کے خلاف کارروائی ختم کردی

سپریم کورٹ نے نیب کی رپورٹ پر شجاعت عظیم کا نام پی آئی اے نجکاری کیس سے نکال دیا


ویب ڈیسک January 10, 2023
سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

نیب نے سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کے خلاف کارروائی ختم کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قومی ایئرلائن میں بھرتیوں کی اجازت دینے کی درخواست پرسماعت کی۔ نیب نے کارروائی ختم کرنے کا تحریری فیصلہ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا۔ نیب کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے شجاعت عظیم کا نام پی آئی اے نجکاری کیس سے نکال دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ شجاعت عظیم پہلے 2013 پھر 2014 سے 2017 تک مشیر ہوابازی رہے۔بطور مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کوئی تنخواہ یا مراعات نہیں لیتے تھے۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ پی آئی اے میں پہلے ہی ضرورت سے زائد ملازمین ہیں تو مزید بھرتیاں کیوں ضروری ہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں گے کہ کیوں مزید بھرتیاں درکار ہیں۔ پی آئی اے کے بیرون ملک بھی ملازمین ہیں۔ پی آئی اے حکومت سے سالانہ 40 ملین ڈالر مانگ رہی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں