پہلی بار ’ روبوٹ وکیل ‘ عدالت میں مقدمہ لڑے گا

آرٹیفیشل انٹلیجنس سے تیار کردہ روبوٹ وکیل کے کیس ہارنے کی صورت میں ٹیکنالوجی کمپنی ہرجانہ ادا کرے گی


ویب ڈیسک January 10, 2023
روبوٹ وکیل پہلا کیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق لڑے گا:فوٹو:انٹرنیٹ

پہلی بار 'روبوٹ وکیل' عدالت میں اپنے موکل کا دفاع کرے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ 'روبوٹ وکیل' آئندہ ماہ عدالت میں ٹریفک کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ملوث شخص کا دفاع کرے گا۔

'روبوٹ وکیل' کی تیاری میں مصنوعی ذہانت( آرٹیفیشل انٹلیجنس ) کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے ' روبوٹ وکیل' کو اسمارٹ فون کے ذریعے چلایا جائے گا۔ روبوٹ وکیل عدالت کی کارروائی سن کرہیڈ فونز کے ذرئعے اپنے موکل کو بتائے گا کہ اسے اپنے حق میں کیا دلائل دینے ہیں۔

کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ اگر روبوٹ وکیل عدالت میں کیس ہار گیا تو ہرجانے کی رقم اور عدالتی اخراجات کمپنی ادا کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں