مادر وطن کی حفاظت کیلئے قربانی دینے والے جوان قوم کا فخر ہیں صدر ممنون حسین
قوم مسلح افواج کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے اور پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں اور قابلیت پر فخر ہے، صدر مملکت
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے اور مادر وطن کی حفاظت کے لئے قربانی دینے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔
صدر ممنون حسین راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن کا دورہ کرنے پہنچے جہاں ان کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے استقبال کیا، دورے کے دوران صدر کو جنگ اور مختلف فوجی آپریشنوں کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی بحالی کے لئے سینٹر کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے آرٹیفشل لمبس اینڈ اپلائنسز سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر صدر ممنون حسین نے فوجی جوانوں کی ملک کی خاطر قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم مسلح افواج کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے اور پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں اور قابلیت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتی ہے اور مادر وطن کی حفاظت کے لئے قربانی دینے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔