سندھ میں آٹا رعایتی نرخوں پر 65 اوردکانوں پر 95 روپے فی کلو دستیاب ہوگاشرجیل میمن

وزیراطلاعات و نشریات کی فلو ملزم ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ پریس کانفرنس، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا اعلان


کے ایم عباسی January 10, 2023
فوٹو فائل

وزیراطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹا 65 سے 95 روپے فی کلو ملے گا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ملک میں گندم کے وسیع ذخائر موجود ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں غریب کو 65 روپے فی کلو آٹا دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے آٹے اور گندم کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی، سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی ہوگی اور گندم حکومتی تحویل میں آئے گی اور پھر سرکاری نرخ پر اسے فروخت کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے تمام ہی علاقوں میں اس وقت من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جارہا ہے جبکہ سستا سرکاری آٹا لینے کے لیے عوام کو طویل قطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔ آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں تندور کی روٹی اور بیکری آئٹمز کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں