لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا

جوتا مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راشد حفیظ کے ڈرائیور کی جانب سے اچھالا گیا


ویب ڈیسک January 10, 2023
فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی جوتے کی زد میں آگئے، وفاقی وزیر پر جوتا پھینکنے کا واقعہ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوتا مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راشد حفیظ کے ڈرائیور کی جانب سے اچھالا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس ختم ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ اسمبلی سے جانے لگے تو انکی گاڑی پر جوتا اچھالا گیا، رانا ثناءاللہ واقعے کے وقت گاڑی میں ہی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں