کے الیکٹرک کا مرمتی کام کیوجہ سے صبح 9 تا شام پانچ بجے تک لوڈشیڈنگ کا اعلان
تمام صارفین کو مینٹیننس شٹ ڈائون کی پیشگی اطلاع بذریعہ ایس ایم دی جا چکی ہے
کے الیکٹرک نے بدھ کو جوہر گرڈ پر مرمتی امور کی انجام دہی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا عندیہ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بروز بدھ 11جنوری 2023 کو جوہر گرڈ پر کے۔ الیکٹرک کی جانب سے ضروری مینٹیننس کی جائے گی، جس کے باعث گرڈ سے منسلک علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی صبح 9:00 بجے شام 5:00 بجے تک معطل رہے گی۔
تمام صارفین جو 8119 پر رجسٹرڈ ہیں، ان کو اس مینٹیننس شٹ ڈائون کی پیشگی اطلاع بذریعہ ایس ایم دی جا چکی ہے۔
مزید معلومات کے لیے صارفین کے- الیکٹرک کے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119، کے لائیو ایپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل سے 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔