کیا آپ یقین کریں گے کہ جاپان میں ’’بلی‘‘ ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی ذمہ داریاں نبھارہی ہے

بلی کے لئے باقاعدہ شیشے کا کمرا، سونے کی پٹی والی اسٹیشن ماسٹر کی ہیٹ، بیچ اور سالانہ معاوضہ بھی مقرر ہے


ویب ڈیسک April 05, 2014
تاما نے 2007 میں اسٹیشن ماسٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو پہلے ہی سال سیاحوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ریلوے حکام فوٹو؛ تاکابو

اگر کسی سے کہا جائے کہ بلی بھی اسٹیشن ماسٹر بن سکتی ہے تو کوئی بھی آپ کی بات پر یقین نہیں کرے گا لیکن یہ حقیقت ہے کہ جاپان میں سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے والی بلی گزشتہ کئی سالوں سے اسٹیشن ماسٹر کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہے۔

چاپان کے مشرقی شہر واکا یاما کے کشی ریلوے اسٹیشن پر تاما نامی بلی گزشتہ 7 برسوں سے ریلوے ٹیم کا حصہ ہے، تاما کشی ریلوے پر اسٹشن ماسٹر تو ہے لیکن اس کا کام صرف ایک جگہ سے دوسری جگہ پر بیٹھنا اور اپنی معصومیت سے سیاحوں کی توجہ ریلوے اسٹیشن کی جانب مبذول کرانا ہے۔ جاپانی حکومت کی جانب سے تاما نامی بلی کے لئے باقاعدہ ایک شیشے کا کمرا، سونے کی پٹی والی اسٹیشن ماسٹر کی ہیٹ، بیچ اور سالانہ معاوضہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

جاپانی حکام کے مطابق کشی ریلوے اسٹیشن پر سیاحوں کی سالانہ تعداد میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی جا رہی تھی لیکن جب تاما نے 2007 میں اسٹیشن ماسٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو پہلے ہی سال سیاحوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں