مکی آرتھر کا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا باب بند ہوگیا
مکی آرتھر کی کنسلٹنٹ کی پیشکش کو پی سی بی نے مسترد کردیا، ذرائع
پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) نے مکی آرتھر کی کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش مسترد کردی ہے جس کے بعد اُنکا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا قصہ ختم ہوگیا۔
کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے مکی آرتھر کو ہیڈکوچ بنانے کی آفر کی تھی۔ تاہم مکی آرتھر نے فل ٹائم کوچ کی ذمہ داری لینے کے بجائے کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش کی تھی۔
مزید پڑھیں: کوچنگ کیلیے مکی آرتھر کی مصروفیات آڑے آنے لگیں
جس میں رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ،اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ سمیت تین ایونٹس کی کنسلٹنسئ شامل تھی۔ مکی آرتھر کے ساتھ معاملات ختم کرنے کے بعد اب پی سی بی حکام نے کسی دوسرے غیرملکی کوچ کے ساتھ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قبل ازیں منگل 27 دسمبر کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ وہ مکی آرتھر کو پہلے بھی لائے تھے اور کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کیلیے اُن سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔