پرویز الہیٰ کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز
منی لانڈرنگ کیس میں طلبی نوٹس پر وزیراعلیٰ پنجاب بیٹے راسخ الہیٰ ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوگئے
منی لانڈرنگ کیس میں طلبی نوٹس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے راسخ الہیٰ ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راسخ الٰہی نے ایف آئی کو مطلوبہ جواب جمع کرایا ہے جبکہ ایف آئی اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی دو بہوؤں کو بھی طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے نے راسخ الہی سمیت دیگر فیملی ممبران کو منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہونے کے نوٹسز جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ اور راسخ الہیٰ کے نام ای سی ایل میں شامل
چودھری خاندان کے افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی کے ملازم قیصر اقبال بھٹی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے اور رقوم کی بیرون ملک منتقلی اور غیر ملکی سفر کی معلومات اور دستاویز بھی مانگی گئی ہیں۔
ایف آئی اے نے راسخ الہیٰ، زہرہ الہیٰ، تحریم الہیٰ، سائرہ انور، ارشد اقبال، سنبل ریحان اور ارم امین کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر رکھے ہیں۔