طالبان حکومت کا بیوٹی پارلرز خواتین کی دکانیں بند کرنے کا حکم

طالبان نے بیوٹی پارلرز بند کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی ہے


ویب ڈیسک January 11, 2023
مالز اور تجارتی مراکز میں خواتین کی دکانیں اور کام پر بھی پابندی لگائی جار ہی ہے:فوٹو:فائل

افغانستان میں طالبان حکومت نے بیوٹی پارلرز اور خواتین دکان داروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق طالبان نے افغانستان میں خواتین کو بیوٹی سیلون بند کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی ہے۔ تجارتی مراکز میں خواتین اور لڑکیوں کے کام کرنے پربھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل طالبان لڑکیوں کی یونیورسٹیوں میں تعلیم پر، پارکس میں خواتین کے جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔ طالبان حکومت کو خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندیاں عائد کرنے پرعالمی برادری کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں