دورہ پاکستان آسٹریلوی کرکٹرز کی دلچسپ فرمائشیں ظاہر

گالف سیمولیٹر،کافی مشین،باسکٹ بال نیٹ،کھانے ساتھ رکھنے کے مطالبات


Sports Reporter January 11, 2023
پلے اسٹیشن پر گیمز بھی کھیلتے رہے، کھلاڑیوں سے بورڈ کی سروے رپورٹ۔ فوٹو: پی سی بی

دورہ پاکستان میں مصروف رہنے کیلیے آسٹریلوی کرکٹرز دلچسپ فرمائشیں کرتے رہے۔

آسٹریلوی ٹیم نے گذشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا،اس سے قبل سخت سیکیورٹی کے پیش نظر کرکٹرز سے سروے کا انکشاف ہوا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کا خیال تھا کہ ٹور کے دوران کھلاڑیوں کی میچ اور ٹریننگ کے اوقات سے ہٹ کر کوئی سرگرمی نہیں ہوگی،اس صورتحال میں انھیں بوریت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے ذہنی صحت پر بھی اثر پڑے گا۔

کپتان پیٹ کمنز نے آسٹریلوی میڈیا کو بتایا کہ سروے میں کھلاڑیوں سے پوچھا گیا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران ہوٹل میں اچھا وقت گزارنے کیلیے کیا سرگرمیاں اور ضروریات ہوسکتی ہیں،ٹیم نے اس میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مطالبات بھی کردیے،صرف 30سیکنڈز میں ہی ڈیوڈ وارنر کا جواب آگیا کہ ہمیں گالف سیمولیٹر درکار ہوگا۔

مارنس لبوشین نے کافی مشین کا انتظام کرنے کو کہا،کیمرون گرین نے باسکٹ بال نیٹ کی درخواست کردی، مخصوص پسندیدہ کھانے ساتھ رکھنے کی فرمائش بھی ہوئی، ناتھن لائن نے کہا کہ خود کو مصروف رکھنے کیلیے ہمیں کسی ڈے کیئر سینٹر سے زیادہ کھلونوں کی ضرورت ہوگی،جھے رچرڈسن اپنا پلے اسٹیشن ساتھ لائے اور کھلاڑیوں میں مقابلے کے ساتھ اپنی گیم سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

ایک نے تو اپنے چیمپئن ہونے کا بھی اعلان کردیا،مچل مارش نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مجھ سے زیادہ کسی کرکٹر نے کال آف ڈیوٹی گیم کھیلتے وقت نہیں گزارا ہوگا، مقابلے کی فضا میں کھلاڑی دوسروں کی بانسبت اپنی گیم بہتر ہونے کا دعوے بھی کرتے نظر آئے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان میں آزادی سے گھوم پھر نہیں پائے مگر ان کو گالف کھیلنے کا موقع ضرور فراہم کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں