ایف آئی اے کی کارروائی حوالہ ہنڈی کے کروڑوں روپے برآمد ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کرنسی نوٹ اور حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں برآمد


ویب ڈیسک January 11, 2023
گرفتار ملزمان منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کروڑوں روپے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی ہدایت پر ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موہنی روڈ سے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو حوالہ ہنڈی اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان میں مسعود اختر، محمد یونس، طارق عزیز، محسن علی اور محمد اشفاق شامل ہیں، جن کی نشاندہی پر گینگ کے سرغنہ عابد نواز اور حامد اقبال کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کرنسی نوٹ اور حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔