جینیوا کانفرنس میں 97 ارب ڈالرامداد کا اعلان ہوا وزیراعظم

جینیوا کانفرنس کی کامیابی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک January 11, 2023
سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی۔ کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالر امداد کا اعلان ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جینیوا کانفرنس کی کامیابی کروڑوں عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

امریکا نے 100ملین ڈا لرامداد دینے کا اعلان کیا ہے جس پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ ورلڈ بینک نے 2 ارب ایشین بینک نے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین نے 100 ملین ڈالر، یورپی یونین نے 87 ملین یورو، فرانس نے 380 ملین یورو کا اعلان کیا۔ جرمنی نے 84 ملین یوروز کا اعلان کیا۔۔سعودی نے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |