دوسرا ون ڈے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے دی

262 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 79 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ بیٹر محمد رضوان 28 اور آغا سلمان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹِم ساؤتھی اور اِیش سودی نے 2،2 جبکہ لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر، مائیکل بریسویل اور گلین فلپس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔


اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 اوورز 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ڈیوون کانوے 101 اور کین ولیمسن 85 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جبکہ مچل سینٹنر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 4، نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور اسامہ میر کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔

 
Load Next Story