اداکار و سابق کرکٹر سلیل انکولا بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

ورلڈکپ سے قبل اعلان کردہ نئی سلیکشن کمیٹی کی سربراہی چیتن شرما ہی کریں گے

سلیل انکولا اور ٹنڈولکر نے نومبر 1989 میں ایک ساتھ ٹیسٹ ڈیبیو کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

وکرال گبرال، اش کوئی ہے! ڈراموں میں اداکاری کرنے والے سلیل انکولا بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سے قبل نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس میں 4 نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں تاہم چیئرمین چیتن شرما ہی رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی میں سریدھرن شرتھ، شیو سندر داس، سبروتو بنرجی کے علاوہ سابق میڈیم فاسٹ بولر سلیل انکولا بھی شامل ہیں۔


بھارت میں سلیل انکولا وہ چہرہ ہیں جن سے لوگ خوب اچھی طرح واقف ہیں لیکن بطور کھلاڑی نہیں بلکہ ٹی وی شوز کے ذریعے! وکرال گبرال نے، اش کوئی ہے سمیت سنجے دت کی فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: متعصب بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ

سلیل انکولا اور ٹنڈولکر نے نومبر 1989 میں ایک ساتھ ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور انہوں نے اس ٹیسٹ میں دو وکٹیں لیں لیکن اس کے بعد وہ کوئی ٹیسٹ میچ نہ کھیل سکے۔ وہ ون ڈے میں بھی ٹنڈولکر کے ساتھ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے تاہم ہندوستان کیلئے محض 20 میچز کھیل سکے۔

انہوں نے 1998 میں 28 سال کی عمر میں پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور دو دہائیوں سے زائد عرصہ وہ کرکٹ سے دور رہے لیکن سال 2020 میں انہوں نے دوبارہ کم بیک کیا اور اب سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے ہیں، جو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سے قبل ہوم سیزن کے بقیہ میچز میں اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔
Load Next Story