کراچی کیلیے بجلی 743 روپے فی یونٹ سستی نوٹیفیکیشن جاری

لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اسکا اطلاق نہیں ہوگا


ویب ڈیسک January 11, 2023
(فوٹو فائل)

نیپرا نے کے الیکٹرک کے نومبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 7روپے 04 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں؛ کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی

اتھارٹی نے 27 دسمبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل اکتوبر کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے 4 روپے 98 پیسے مزید کم چارج کیا جائے گا۔

کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں