الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنیکا فیصلہ

تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنز کے دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی کو انسٹال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک January 11, 2023
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی سی ایل کی خدمات حاصل کرلیں۔

ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں انٹرنیٹ اور دیگر مسائل کو جاننے کے لیے سروے کا آغاز کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنز کے دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی کو انسٹال کیا جائے گا جبکہ ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں الیکٹرول سسٹم اپ گریڈ اور انٹر نیٹ تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنرز کو پی ٹی سی ایل کی ٹیموں سے مکمل تعاون کی ہدایات کی گئی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی نتائج بروقت کرنے میں مدد ملے گی۔

الیکشن کمیشن نے خط کی کاپی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قائم دفاتر کو بھی بھجوا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں