افغانستان میں برطانوی شہزادے ہیری کے فوجی کیمپ پرحملہ2امریکی اہلکار ہلاک

حملے کے وقت شہزادہ ہیری بھی کیمپ میں موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے، برطانوی میڈیا۔


ویب ڈیسک September 15, 2012
ہلمند صوبے میں بیشن نامی نیٹو فوجی کیمپ پر افغان عسکریت پسندوں کے حملے کے باعث دو امریکی فوجی ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔

ISLAMABAD:

صوبہ ہلمند میں برطانوی شہزادے ہیری کے فوجی کیمپ پرافغان عسکریت پسندوں کا حملے میں 2امریکی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔


برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری حملےمیں محفوظ رہے، حملہ آوروں نے فوجی اڈے پر راکٹ اور مارٹر گولے فائر کئے جس کے بعد ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی گئی، حملے کے نتیجے میں کئی طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان پہلے ہی شہزادہ ہیری کو مارنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں