معلوم ہے کہ ہار چکے ہیں اس لیے مجبورایم کیو ایم الیکشن سے بھارگ رہی ہے علی زیدی

یہ سارے اکھٹے ہو گئے ہیں کیونکہ ان سب کی ٹریننگ لندن سے ہوئی ہے، پی ٹی آئی سندھ صدر


Staff Reporter January 11, 2023
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ مجبور قومی موومنٹ الیکشن سے بھاگ رہی ہے، انہیں معلوم ہے کہ یہ الیکشن ہار چکے ہیں، انہوں نے پیپلز پارٹی سے ایڈمنسٹریٹرز کی ڈیل کی تھی وہ بھی واپس ہوگئے۔

پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ایڈمنسٹریٹر ایسا ہے جس کی حیدرآباد میں انٹری پر پابندی ہے، عمران خان جب وزیراعظم بنے تو انہیں موقع دیا گیا تھا، یہ سارے اکھٹے ہو گئے ہیں کیونکہ ان سب کی ٹریننگ لندن سے ہوئی ہے۔

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن بڑے شوکاز اور وارنٹ جاری کررہی ہے، یہ پورا سسٹم کنفیوژن پھیلا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ وہ بن سکتا ہے جو اسی حلقے کا ہو، 4 دن بعد الیکشن ہےجبکہ کراچی اور حیدرآباد کے ہزاروں امیدواروں کو نہیں معلوم اس پر کیا فیصلہ آئے گا۔

علی زیدی نے حافظ نعیم سے متعلق سوال پر کہا کہ جماعت اسلامی کے تین میئر آ چکے ہیں، عبد الستار افغانی جنرل ضیاء کے دور میں آئے۔ نعمت اللہ خان جنرل پرویز مشرف کے دور میں آئے، دونوں ہی اچھی شخصیت کے مالک تھے ان کی شخصیت پر کوئی سوال نہیں، جمہوریت میں جماعت اسلامی کبھی نہیں جیتی ، میں نے پہلے بھی کہا حافظ نعیم ہمارے اچھے دوست ہیں، جماعت اسلامی کے پیج پر پوسٹ کو پیسے لگا کر چلایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خالی سوشل میڈیا سے بیلٹ بکس نہیں بھرتے، لیاری میں ایک شخص کو پلانٹ کر کے وڈیو بنائی گئی، یہ کسی نے نہیں دیکھا کہ لیاری والوں نے کس طرح میرا استقبال کیا، میری پچھلی پریس کانفرنس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں