کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ تک حکومتی رسائی کی باتیں بے بنیاد ہیں وزیر خزانہ

کمرشل بینکوں میں رکھے زرمبادلہ شہریوں کی پراپرٹی ہیں، تحویل میں لینے کی باتیں پروپیگنڈہ ہیں، اسحاق ڈار

(فوٹو فائل)

وفاقی وزیرخزانہ و ریونیو اسحاق ڈارنے کمرشل بینکوں میں موجود زرمبادلہ تک حکومتی رسائی کے بے بنیاد اورمذموم پروپیگنڈے کوسختی سے مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ملک کوتباہ کرنے والے عناصرمذموم مقاصد کیلئے اس طرح کی بے بنیاد باتیں کرتے رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیرخزانہ نے کہاکہ اسٹیٹ بینک اورکمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ہمیشہ زرمبادلہ کے ذخائرکا حصہ ہوتے ہیں مگر ان ذخائر تک حکومتی رسائی یا تحویل کی باتیں بے بنیاد ہیں، میں نے حال ہی میں اسی اصول کے تحت زرمبادلہ کے اعداد و شمارکا حوالہ دیا تھا۔
Load Next Story