چینی وفد کی طالبان سے کابل میں ملاقات کے وقت خودکش حملہ 20 ہلاک
افغان وزارت خارجہ کی عمارت پر خود کش حملے میں زخمی ہونے والوں میں 5 چینی شہری بھی شامل ہیں
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے دھماکا ہوا ہے جس میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی بلڈنگ کے نزدیک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں چینی وفد طالبان حکام سے ملاقات کے لیے پہنچا تھا۔
دھماکے میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں 5 چینی شہری بھی شامل ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی طالبان اہلکاروں نے عمارت کا محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طو پر تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے جب کہ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز بھی ایک بم دھماکا ہوا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی داعش خراسان نے قبول کی تھی۔