لڑکی کی دیوقامت سانپ کے ہمراہ کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل
صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں کہا کہ ’خود بھی کھانا کھائیں اور سانپ کو بھی کھلائیں تاکہ وہ بھوکا نہ رہے‘
نوجوان لڑکی کی طویل القامت اژدھے کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
دنیا بھر کے صارفین سوشل میڈیا پر آئے روز دلچسپ و عجیب خبریں اور انوکھے واقعات پر مبنی ویڈیوز گردش کرتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر کبھی تو انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوتے ہیں تو کبھی ویڈیو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کو دیوقامت سانپ کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس کے اردگرد دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر 8 دسمبر کو الہان اطالے نامی صارف نے شیئر کی تھی جسے اب تک 1 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ 74 ہزار سے زائد صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔
الہان نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیا کہ 'اژدھے کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے اسے کھانا کھلائیں تاکہ سانپ بھوکا نہ رہے'۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے اب بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارفین نے کمنٹ دیوقامت سانپ کے ساتھ کھانا کھانے کو پاگل پن قرار دیا۔
ایک اور صارف نے خوفناک سانپ کو کمپٹویر کا کمال قرار دیا اور کہا کہ 'اس حیران کن ویڈیو کو ذرا غور سے دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ سانپ کمپیوٹر اینیمیشن کا نتیجہ ہے'۔