اوگرا نے گیزرز میں کونیکل بیفلز ڈیوائس کی تنصیب کو لازم قرار دیدیا
اوگرا نے یہ فیصلہ توانائی کو بچانے اور ملک میں گیس کی قلت پرقابوپانے کے لیے کیا ہے
اوگرا نے گیزرز میں کونیکل بیفلز ڈیوائس کی تنصیب کو لازم قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یہ فیصلہ توانائی کو بچانے اور ملک میں گیس کی قلت پرقابوپانے کے لیے کیا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق کونیکل بیفلز کی تنصیب کے حامل گیزر کے استعمال سے گیس کے بلز میں20 سے 25فیصد کی بچت ممکن ہوگی۔
ملک میں گیس صارفین کی کل تعداد 1کروڑ 6لاکھ 50ہزار ہے جس میں سوئی ناردرن گیس کے 4لاکھ 50ہزار اور سوئی سدرن گیس کے 32لاکھ صارفین شامل ہیں۔ ان میں سے 30لاکھ 88ہزار صارفین گیزر استعمال کرتے ہیں۔
مذکورہ اقدام کی مدد سے گیس میں یومیہ کل بچت 6.4 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگی۔ کونیکل بیفلز کی تنصیب کے لیے ڈیڈ لائن دسمبر 2023 گئی ہے۔