وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کیلیے گدا گری کررہے ہیں چوہدری شجاعت
پاکستان اور عوام کیلیے بھیک مانگنا نیکی ہے، اگر یہ کام چوک پر کھڑے ہوکر کرنا پڑے تب بھی فخر ہونا چاہیے، سربراہ ق لیگ
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے لیے گدا گری کررہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔
عالمی ڈونر کانفرنس پر ہونے والی تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول کو ہر روز فقیر کہا جارہا ہے،
وزیراعظم گداگری پاکستان کے لیے کررہے ہیں، جس پر فخر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی صورت حال بہتر بنانے کی خاطر وزیراعظم پیسے مانگ رہے ہیں، اگر قوم اور ملکی معیشت کی خاطر یہ کام چوک پر کھڑے ہوکر ک پڑے تو فخر ہونا چاہیے'۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کیلیے جو نیک کام کررہے ہیں ہم بھی اُن کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم پر گدا گری کے الزامات لگانے والے اپنا قد بڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جینیوا کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالرامداد کا اعلان ہوا، وزیراعظم
واضح رہے کہ دو روز قبل جینیوا میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں مختلف ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلیے پاکستان کو 9 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔