خانیوال میں ڈاکوؤں کی باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی
ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے، موبائل فون اور بکریاں اپنے ساتھ لے گئے، متاثرہ خاندان
پنجاب کے علاقے خانیوال میں ڈاکوؤں نے باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خانیوال کے علاقے کبیر والا تھانہ صدر کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر تین لوگوں کو یرغمال بنایا اور ہاتھ پیر باندھ دیے۔
ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گھر میں موجود لڑکی کو باپ اور بھائی کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، موبائل فون اور بکریاں اپنے ساتھ لے گئے۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ متاثرہ خاندان کی انصاف کی اپیل بھی کی ہے۔