اسلام آباد پولیس کے سابق انسپیکٹرکا بیٹا ٖڈکیتی مزاحمت پر قتل
مقتول کی شناخت 27 سالہ بلال خورشید کے نام سے ہوئی، ڈاکوؤں نے سر پر گولی ماری، پولیس
راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور مزاحمت پر قتل کے واقعات بڑھ گئے، علامہ اقبال پارک کے قریب ڈکیتوں نے مزاحمت پر اسلام آباد پولیس کے سابق انسپیکٹر کے 27 سالہ نوجوان بیٹے کو گولی مار دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں خونی وارداتوں کا سلسلہ جاری، آج بھی علامہ اقبال پارک کے قریب مبینہ اسٹریٹ کرائم واردات ہوئی جہاں مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی اور ایک شخص جاں بحق ہوئے۔
مقتول کو ریسکیو 1122 ایمولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 27 سالہ بلال خورشید کے نام سے ہوئی۔ حکام کے مطابق مقتول اسلام آباد پولیس کے سابق انسپکٹر راجہ خورشید کا بیٹا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول کی لاش ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردی، میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بلال کے سر میں گولی لگی ہے۔